عراقی وزیر برائے مہاجرین اور بے گھر افراد، ایوان فائق جابرو نے لبنانی خاندانوں کو پناہ دینے اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کردار کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کے دوران کیا، اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی اظہر سے ملاقات کی۔
محترمہ ایوان فائق جابرو نے کہا: "ہم وزارتِ مہاجرین کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ جس نے لبنانی خاندانوں کے ہزاروں افراد کی میزبانی کی اور ان کے مصائب کو کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی خدمات اور مدد فراہم کی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک کی طرف سے لبنانی خاندانوں کی واپسی کے لیے اختیار کردہ اجازت کا طریقہ کار ایک رول ماڈل تھا، اور اسے حکومتی اداروں اور خود پناہ گزینوں دونوں کی طرف سے بہت سراہا گیا، "اُنہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ "روضہ مبارک نے عراقی ایئر ویز اور وزارتِ مہاجرین کے تعاون سے لبنانی خاندانوں کی واپسی کو محفوظ اور پرامن طریقے سے منظم کیا۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے عراق میں پناہ لینے والے ہزاروں لبنانی شہریوں کی میزبانی کی تھی اور انہیں اپنے ہوٹلز اور کمپلیکسز میں مناسب رہائش فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی صحت کی دیکھ بھال بھی کی گئی، اور اُن کے قیام کے دوران مذہبی و ثقافتی تقریبات اور سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔


