روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گلشن حديد کی جعفریہ مسجد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا علم لہرایا۔ اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
علم کشائی کی یہ بابرکت تقریب دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی گئی تھی، اور یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام پاکستان کےشہر کراچی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت منعقد کیا جا رہا ہے، جو کئی روز تک جاری رہےگا۔
وفد کے ایک رکن اور شعبہ ہدایات و نذورات کے معاون سربراہ سید محمد جلوخان نے کہا کہ "وفد کی جانب سے مسجد جعفریہ میں ایک مکمل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا علم لہرایا گیا، اور مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےوفد کے ساتھ باجماعت نماز مغربین ادا کی۔ جس کے بعد روضہ مبارک کے وفد کے رکن شیخ صلاح کربلائی نے حضرت فاطمہ الزہرا (علیہا السلام) کے نزدیک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مقام و مرتبہ پر لیکچر بھی دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ دینی مناسبات اور اہل بیت (علیہم السلام) کے ایام کو محبّین اہل بیت (علیہم السلام) کے ساتھ منانے کے لئے دنیا بھر میں تقاریب اور پروگرام منعقد کرتا ہے، تاکہ عراق اور بیرونِ ممالک کے مومنین کے درمیان روحانی اور ثقافتی روابط کو مستحکم کیا جا سکے۔"
دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں مختلف ثقافتی و علمی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں کہ جن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر ریسرچ سیشنز، سیمینارز، محفل مشاعرہ، الکوثر یونیورسٹی کی طالبات کے لئے گریجویشن تقریب، مسلم علماء کانفرنس اور الکوثر یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کےعلم مبارک کو لہرانے کی تقریب شامل ہے۔"
اس فیسٹیول کے ضمن روضہ مبارک کا وفد پاکستان کے متعدد شہروں کا دورہ کرے گا اور وہاں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزائی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام)کا علم مبارک لہرایا جائے گا۔
دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کا مقصد پاکستان میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کو منانا اور ان کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔















