اس کانفرنس کی صدارت روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے سیکرٹری جنرل سیدمصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے کی ، جس میں عراق کے مقامات مقدسہ کے سیکریٹریز جنرل اور نمائندوں نے شرکت کی۔
سید آل ضیاء الدین نے کہا کہ "اس اجلاس میں مقامات مقدسہ کے درمیان مسلسل رابطے کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں جن میں طبی، تعلیمی، مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ منصوبے شامل ہیں، تجربات کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "میٹنگ میں زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا" اور یہ بھی کہ "سال بھر لاکھوں زائرین کی آمد اور میزبانی میں مقدس روضوں کے کردار اور اہمیت پر بھی بات کی گئی۔"
اجلاس میں روضہ مبارک امام علی (ع)، مقامات مقدسہ کربلا، مقام مقدسہ کاظمیہ، اور مقام مقدسہ عسگریہ کے سیکریٹریز جنرل بھی موجود تھے۔









