کالج کے پرنسپل ڈاکٹر حسن نصراللہ نے کہا، "یہ مہم محکمہ صحت کربلا کے مرکزی بلڈ بینک کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی، اور اس میں یونیورسٹی کے عملے اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کا مقصد دوسروں کی مدد کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور مریضوں کی مدد کرنا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "عطیہ دینے کا عمل باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق کیا گیا، جس میں خون دینے سے پہلے عطیہ دہندگان کے ٹیسٹ کرانا، اور ان کی صحت کا خیال رکھنا اور جسمانی اہلیت کو مدنظر رکھنا شامل تھا۔"
بلڈ بینک کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر قیس رشید عباس نے کہا کہ "کربلا گورنریٹ میں ایک بڑا طبی مرکزہے، جس میں عراق کے مختلف حصوں سے مریض آتے ہیں،" یہ بتاتے ہوئے کہ "یہ مہم ایک سلسلہ وار مہم کا حصہ ہے، کہ جو روضہ مبارک سے منسلک مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً اور ہر دو ماہ بعد روضہ مبارک میں منعقد کی جاتی ہے، اس کے علاوہ روضہ مقدس کے قریب واقع بلڈ بینک میں ہر روز خون کے عطیات بھی جمع کئے جاتے ہیں۔ "
انہوں نے کہا، "روضہ مبارک ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جو خون عطیہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں معاشرے کو آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ اس انسان دوست اقدام کا مقصد بھی محکمہ صحت کربلا سے وابستہ بلڈ بینکس اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے درکار خون کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرنا، خون عطیہ کرنے کے کلچر اور کمیونٹی سروس کے تصور کوفروغ دینا، اور خون عطیہ کرنے کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ "









