روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کی پاکستان کے شہر کراچی میں هيأة علماء أئمّة الجماعة کے اراکین سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے پاکستان کے شہر کراچی میں هيأة علماء أئمّة الجماعة کے اراکین سے ملاقات کی، تاکہ فکری اور دینی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

یہ ملاقات دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں کی گئی ہے، اور یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام پاکستان کےشہر کراچی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے "فاطمہ، نجات کا راستہ" کےعنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو کئی روز تک جاری رہےگا۔

وفد کے ایک رکن اور روضہ مبارک کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا کہ کراچی میں ھیاۃ علماء ائمہ جماعت کے ساتھ ہماری ملاقات بہت مثبت رہی، جس کے دوران ہم نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کہ جو سماجی خدمت اور فکری و دینی تعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تھے۔"

انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ مؤمنین کے درمیان اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات اور ان کے بلند اصولوں کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف خدمات فراہم کرتا ہے، تاکہ ان کا تعلق اہل بیت (علیہم السلام) سے مضبوط ہو۔"

دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں مختلف ثقافتی و علمی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر ریسرچ سیشنز، سیمینارز، محفل مشاعرہ، الکوثر یونیورسٹی کی طالبات کے لئے گریجویشن تقریب، مسلم علماء کانفرنس اور الکوثر یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کےعلم مبارک کو لہرانے کی تقریب شامل ہے۔"

اس فیسٹیول کے ضمن روضہ مبارک کا وفد پاکستان کے متعدد شہروں کا دورہ کر رہا ہے اور وہاں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزائی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کا مقصد پاکستان میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کو منانا اور ان کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: