روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں جناب امّ البنین(ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے مجالسِ عزاء کا انعقاد

جناب امّ البنین(ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

تین راتوں تک جاری رہنے والی ان مجالس عزاء سے سید حیدر موسوی نے خطاب کیا اور حسینی نوحہ خواں باسم کربلائی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔

موسوی نے اس حوالے سے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اولین ترجیحات میں سے ایک روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں مجالس عزاء کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت(ع) کے ذکر کو زندہ رکھنا اور انھیں پرسہ پیش کرنا ہے، اور یہ تین روزہ مجالس جناب امّ البنین(ع) کی وفات، ان کی مبارک سیرت اور آل نبی(ص) کی نصرت میں ان کے جلیل القدر مواقف کو یاد کرنے کے لیے منعقد کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مجالس میں اسلام میں عورت کے مقام، معاشرے میں اس کے لیڈنگ کردار اور نبی اکرم(ص) کی ان احادیث کا ذکر کیا گیا جو تاریخ اہل بیت(ع) میں عورت کے کردار پر روشنی ڈالتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: