روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن کے سربراہ خلیل مہدی ہنوں نے کہا: آج روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام نے حضرت عباس(ع) کو ان کی والدہ ماجدہ جناب ام البنین(ع) کی وفات کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں دونوں روضات مقدسہ کے خدام اور زائرین نے شرکت کی، مجلس میں اس المناک دن کی مناسبت سے مرثیہ خوانی کی گئی۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے جنرل سیکرٹری کے مشیر فاضل عوز نے کہا کہ جناب ام البنین(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ان دنوں میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور آج روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام نے حضرت ابو الفضل عباس(ع) کو اس المناک موقع پر تعزیت پیش کی۔
واضح رہے کہ کربلا کے روضات مقدسہ کے خدام اہل بیت(ع) سے منسلک تمام ایام عزاء میں جلوس عزاء نکالتے ہیں اور پرسہ پیش کرتے ہیں۔
































