تعلیم و تربیت ڈیپارٹمنٹ نے حضرت امّ البنین(ع) کی وفات کی یاد میں نرسری سکول کے بچوں کے لیے عزائی پروگرام کا انعقاد کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلیم و تربیت ڈیپارٹمنٹ نے العمید تعلیمی گروپ کے نرسری سکولز میں زیر تعلیم بچوں کے لیے جناب امّ البنین(ع) کے یوم وفات کی مناسبت سے ایک عزائی پروگرام کا اہتمام کیا۔

مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے اداری معاون یوسف طائی نے اس حوالے سے بتایا کہ العمید تعلیمی گروپ نے جناب امّ البنین(ع) کے یوم وفات کی یاد میں نرسری سکول کے بچوں کے لیے صحنِ حضرت ابو الفضل عباس(ع) میں ایک عزائی پروگرام منعقد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ اپنے طلبہ کے اندر اخلاقی اقدار کی تعمیر میں کوشاں رہتا ہے، اور جناب امّ البنین(ع) اس کے لیے بہترین عملی نمونہ ہیں، جو ایسی خواتین کی بہترین مثال ہیں جنہوں نے اپنے دین کے لیے اپنی ہر چیز قربان کر دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: