حضرت ام البنین(‏ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کی طرف سے منعقدہ عزائی پروگراموں کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کی طرف سے حضرت ام البنین(‏ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے منعقدہ عزائی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اس دو روزہ پروگرام میں حضرت امّ البنین(ع) کی عظیم قربانیوں اور اپنے بچوں کو امام حسین(ع) کے ساتھ اپنی وفاداری پر ثابت قدم رہنے کی نصیحت کو (تَسْبِيحَةُ الإِيثَار) کے عنوان سے عرض مسرحی میں پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایک علمی درس کا انعقاد بھی کیا گیا جس سورۃ الفاتحہ کی خصوصیات اور فضائل پر روشنی ڈالی گئی اور سورہ کے معانی اور اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا اور اس کے فضائل اور آسمانی پیغامات کی تفصیل بیان کی گئی۔

پروگرام کی دیگر سرگرمیوں میں حضرت امّ البنین(ع) کی یاد میں مرثیہ خوانی اور قصیدہ خوانی کی گئی اور صاحب العصر و الزمان (عجل الله تعالی فرجه الشريف) کو اس مصیبت پر پرسہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: