میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی بدری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ لیکچر ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جامعات اور میڈیا اداروں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ایک حصہ ہے اس لیکچر میں فیکلٹی آف آرٹس کے شعبہ عربی اور انگریزی کے طلبہ کے ساتھ متعدد ثقافتی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیکچر میں ثقافتی اقدار اور تصورات کے بیان کے علاوہ فارغ التحصیل طلباء کے لیے عملی میدان میں درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بدری نے کہا کہ اس لیکچر کا مقصد مستقبل میں اپنے کام کے انتخاب کے بارے میں طلباء کی آگاہی کو بڑھانا ہے اور ان کی لسانی اور علمی معلومات کو تقویت دینا ہے، تاکہ انھیں مناسب ملازمتوں حصول میں آسانی رہے۔
اس حوالے سے اہل بیت(ع) یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین ڈاکٹر ہاشم حیدری نے کہا کہ یہ لیکچر انتہائی اہمیت کی حامل تھا کیونکہ اس میں طلباء کو ایسے اہم امور سے آگاہ کیا گیا جو ان کی علمی سطح کو بہتر بنانے اور ان کے افق کو وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔





