اس دو روزہ اجتماع کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کے ذیلی ادارے القمر کلچرل فورم اور جمعیت العمید العلمیۃ والفکریۃ کے مشترکہ تعاون سے امام حسن(ع) ہال میں ہو رہا ہے۔
اس اجتماع کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک کی مجلسِ ادارہ کے اراکین، مختلف شعبوں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں اکیڈمک و حوزوی شخصیات نے شرکت کر رہی ہے۔
پہلے دن کی تقریبات کا آغاز قاری لیث العبیدی نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا، اس کے بعد شہداء کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی اور پھر عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا خصوصی ترانہ "لحن الإباء" پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اجتماع کی اعلیٰ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مشتاق العلی نے استقبالیہ خطاب کیا۔
اجتماع کی انتظامی و انعقادی کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹر مشتاق العلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ سے مختلف تربیتی، علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے مومنین کی ترقی اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوشاں ہے، چاہے وہ ورکشاپس ہوں، سیمینارز، کانفرنسز، اجتماعات یا تربیتی کورسز۔ اگرچہ ان سرگرمیوں کا ہدف تمام طبقات ہوتے ہیں، لیکن ان میں ہماری اولین ترجیح نوجوان ہیں، کیونکہ ان کی اہمیت اور مستقبل قریب پر ان کے فیصلہ کن اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، باشعور نوجوانوں کی تربیت ہمیں ایک منظم اور محفوظ مستقبل کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔
اجتماع کی سرگرمیوں میں متعدد فقرات شامل تھے، جن میں ایک تحقیقی نشست بھی شامل ہے، جس میں چار اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گيا:
نوجوانوں کے علمی و ثقافتی ذرائع
میڈیا اور سوشل میڈیا
سماجی شناخت
حوالہ جاتی سوشیالوجی














