کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی جانب سے زائرین کے لئے ہدیہ.........

پھولوں کی تقسیم کا منظر
خدا وندعالم نے ماہ شعبان کو کئی لحاظ سے باعظمت قرار دیا ہے کیونکہ 3 شعبان کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور 4 شعبان کو قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام اور 5 شعبان کو حضرت امام علی بن الحسین زین العابدین سید الساجدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور یہ خوشیاں 15 شعبان المعظم تک مستمر ہیں کیونکہ 15 شعبان المعظم کو ایسی ہستی کی ولادت با سعادت ہے جو خدا کے ان افراد میں سے ہے جو دین اسلام کو دنیا عالم میں قائم کریں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھر دیں گے جس طرح کہ یہ زمین ظلم و جور سے پُر ہو گی یہ مہینہ تو اس لحاظ سے دوسرے مہینوں سے فضیلت رکھتا ہے۔
اور اس بابرکت مہینہ میں کربلا معلیٰ کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے خوشیوں کا اظہار کرنے کے لئے مختلف عنوان سے مختلف جشن اور سیمینار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مومنین کے دلوں کو خوش و منور کرتے ہیں اور اسی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آئے ہوئے زائرین میں ہزاروں پھول اور مختلف قسم کےکارڈ تقسیم کئے گئےجن پر معصومین علیھم السلام کے فرامین لکھے ہوئے تھے۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ سیمینار منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: