گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار میں محققین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی شرکت.......

بروز اتوار 5 شعبان 1436ھ بمطابق 24 مئی 2015ء کو روضہ مبارک امام حسین اور روضہ مبارک حضرت عباس علیھما السلام کے زیر اہتمام جاری گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار میں جس کا شعار (امام حسین علیہ السلام رحمت خداوندی کا مظھر اور انسانیت کو دین کی دعوت دینا) ہے اس میں محققین اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی سیمینار کی اس نشست میں دو فقروں پر بحث کی گئی۔ جس میں پہلا فقرہ علمی گفتگو پر اعتراض کرنا اور دوسرا فقرہ علمی گفتگو کو وقت حاضر پر تطبیق کرنا تھا سیمینار کا افتتاح تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والے الکفیل ریڈیو کی سربراہ محترمہ روی علی نے تعریفی کلمات کے بعد ان مہمان خواتین کو خوش آمدید کہا جو مشکلات سفر برداشت کر کے یہاں حاضر ہوئی تھیں اور اس کے بعد روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کا بیان پڑھا گیا جو کہ ایک مومنہ خاتون کے بارے میں تھا کہ ایسے مشکل حالات میں بھی مومنہ خاتون نے کسی قسم کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا یہاں تک کہ دینی سپریم لیڈر کے جہاد دفاع کے فتوی پر لبیک کہتے ہوئے اپنے شوہر،بیٹے ،بھائی کو عقیدہ اور مذہب و دین کی حفاظت کے لئے قربان کیا۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ سیمینار منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: