روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقی رسالہ "تراث البصرة المحكّمة" کے 16ویں اور 17ویں شمارے کو شائع کر دیا ہے۔
اس رسالہ کی تیاری اور اشاعت کے تمام امور کو مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے مرکز تراث البصرہ نے سرانجام دیا ہے کہ جو بصرہ کے ورثے کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے
ان دونوں شماروں میں مختلف موضوعات شامل تھے، جن میں لغت، صرف، نحو، اعراب، ادب، دین، تاریخ اور دیگر علمی فنون پر گفتگو کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ شعر کا تنقیدی جائزہ اور محدثین و اخباریوں کے طریقہ کار پر بھی بحث کی گئی۔
ان دونوں شماروں میں دیگر کئی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جن میں بصرہ کے بارے میں لکھی گئی کتابوں کے ذریعے بصرہ کی توصیف، بصری صنعت وحرفت اور شہری حالات، قرآنی قراءتوں میں لسانی پیغامات اور عربی و انگریزی زبانوں میں تحقیقی مقالات کے خلاصے سرفہرست ہیں۔
یہ رسالہ ان عراقی علمی و تحقیقی رسائل میں سے ایک ہے، جو بصرہ کے ورثے کا مطالعہ کرنے اور اس کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔