روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی اادرے مرکز تراث بصرة نے سہ ماہی رسالے "الخطوة" کا تیسواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
اس نئے شمارے میں مختلف موضوعات شامل ہیں، جن میں بصرہ سے متعلقہ تراث، تاریخ، فکر، ادب، تاریخی مقامات، اور بصری شخصیات کی سیرت کے علاوہ، مرکز کی ثقافتی سرگرمیاں، دورے اور اس کی کتابوں اور رسائل کی اشاعت جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف مستقل ابواب، تحقیقات، انٹرویوز اور قارئین کی شراکت بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس شمارے میں "ثقافتِ اختلاف اور ادبِ گفت و شنید" (ثقافة الاختلاف وأدب الحوار) کے عنوان سے لکھے گئے اداریے میں موضوعی تبادلہ خیال اور مکالمے کے ذریعے ادبِ گفت و شنید کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ جو ہر قسم کے جارحانہ رویوں کے بغیر بامقصد ادبی مکالمہ اور فنِّ بحث کا اہم حصہ ہے۔
اس رسالہ کی اشاعت کاغذی اور الیکٹرانک دونوں صورتوں میں کی جاتی ہے، اور اس کا برقی نسخہ مرکز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ یہ رسالہ ان افراد کے لیے ایک اہم علمی مصدر ہے جو بصری ثقافت، تاریخ اور فکراور تراث سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
