روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے محفلِ قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے محفلِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

اس محفل میں زائرین کی بڑی تعداد کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن سید محمد اشیقر، دفتر متولی شرعی کے مدیر ڈاکٹر افضل شامی، اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

روضہ مبارک کے مرکزی پروگراموں کی انتظامی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ محفل حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی پُرمسرت مناسبت سے منعقد کی گئی، اور اس میں سیدہ نساء العالمین(ع) کے فضائل پر مشتمل ایک خطاب بھی شامل تھا۔

ڈاکٹر مشتاق نے مزید بتایا کہ اس محفل میں کربلا اور دیگر علاقوں میں قائم مختلف قرآنی اداروں اور روضات مقدسہ کے قاریوں نے بھی حصہ لیا۔ محفل کا اختتام آن لائن قرآنی مقابلہ کے فاتحین میں انعامات اور اسناد کی تقسیم پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: