گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کے تیسرے دن ڈاکومنٹری فلم کا مقابلہ۔۔۔۔۔۔۔۔

سیمینار
گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں 5 شعبان 1436ھ کو خاتم الانیباء ہال میں ایک ڈاکومینڑی فلمی مقابلے کا اہتمام کیا گیا اس سیمینار کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کی گئی اور اس کے بعد سیمینار کی کمیٹی کے ایک فرد نے ڈاکومنٹری فلمی مقابلہ میں حصہ لینے والے افراد کے سامنے تعریفی کلمات پڑھے استاد حیدر اسلامی نے بیاف پڑھتے ہوئے کہا عزیزان محترم میری جانب سے آپ سب کو ربیع شعبان مبارک ہو یہ وہ ربیع ہے جو خون حسین (ع) سے مزین ہے اور مظلوم کربلا نے قربانی دے کر آنے والی نسلوں کے لئے ہدایت کا علم لہرایا۔
اس کے بعد اس نشست میں چار ڈاکومنٹری فلموں کو پیش کیا گیا جو کہ واقعہ کربلا پر مشتمل تھیں۔
1: پہلی بعنوان (خادم علی بابک) خادم آپ کے دروازے پہ ‘‘یہ عراق کی جانب سے ہے
2: حصر سے ۔بعنوان الحسین عشق و مودۃ
3: یہ بھی عراق سے تھی۔ بعنوان خالدون
4: بعنوان کربلا جغرافیۃ التاریخ ایران سے
اور اس کے مقابلہ کے نتائج 7 شعبان کو نکلیں گے اس کے علاوہ اور بھی کئی دینی فلموں کو نمائش کے طور پر پیش کیا گیا۔ آخر میں دونوں مقدس روضوں کی طرف سے اس سیمینار میں شرکت کرنے والوں کا دعائیہ کلمات سے نوازا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: