روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے تمام ممالک اور ہر عمر کے قاریانِ قرآن کے دوسرے العمید عالمی ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن میں حصہ لینے کے لیے آن لائن فارم لانچ کر دیا ہے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آپ اپنی مرضی سے قرآن مجید کی آیات کا انتخاب کریں اور ان کی تلاوت پر مشتمل اپنا ویڈیو کلپ ہمیں ارسال کر دیں کہ جو تین منٹ سے زیادہ نہ ہو، ویڈیو کے آغاز میں اپنا تعارف کروائیں، اس ویڈیو میں مصنوعی صوتی یا بصری اثرات بھی نہ ہوں، یہ ویڈیو حال ہی میں شوٹ کی گئی ہو اور اس میں کسی قسم کا کوئی کٹ یا ایڈٹ نہ ہو۔ ویڈیو کے ریکارڈ کرنے کے بعد آپ رجسٹریشن فارم پُر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://alkafeel.net/DeansAward
فارم پُر کرنے کے مراحل:
1- مناسب زبان کا انتخاب کریں۔
2- فارم کو درست اور مکمل طور پر پُر کریں۔
3- اپنا نام اسی طرح لکھیں جیسے پاسپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔
4- اپنی عمر، ملک اور فعال فون نمبر درج کریں جس میں واٹس ایپ یا ٹیلیگرام ہو۔
5- (آپ کی تلاوت پر مشتمل ویڈیو کلپ، آپ کے پاسپورٹ کی کاپی، اور ایک واضح ذاتی تصویر) اپلوڈ کریں۔
6- اندراج پر کلک کریں اور فائلوں کے کامیابی سے اپلوڈ ہونے تک انتظار کریں۔
جب آپ رجسٹریشن کو کامیابی سے مکمل کر لیں گے، تو آپ کو ایک سیریل نمبر نظر آئے گا جسے آپ اپنی صحیح رجسٹریشن کے ثبوت کے طور پر اپنے پاس محفوظ کر لیں، اگر آپ کو رجسٹریشن میں کوئی دشواری پیش آتی ہے، تو آپ مندرجہ ذیل نمبر کے ذریعے واٹس ایپ یا ٹیلی گرام 009647760005311 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایوارڈ مقابلے میں شرکت کے لیے قبول کیے جانے والوں کے ناموں کا اعلان (1/15/2025) کو کیا جائے گا اور ان سے براہ راست رابطہ کیا جائے گا اور قبول شدہ امیدواروں سے ملاقات کے لیے اسی مہینے کی (29 سے 31) تک تاریخیں ہوں گی۔
نوٹ: اگر 16 سال سے کم عمر امیدواروں کا نام فائنل لسٹ میں آتا ہے تو انھیں صرف ایک فرد ساتھ لانے کی اجازت ہے۔
