اس تقریب میں مقدس روضہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ارکان، اس کے حکام، صنعتی شعبے کے ماہرین، اور مختلف وفود و حکام نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قاری لیث العبیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد شہداءکے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر باالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا جس کے بعد براق القیمہ کمپنی اور چینی کمپنی شاکمان کے نمائندوں نے تقریب سے خطاب کیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران براق القمۃ ٹرک اسمبلنگ فیکٹریلے پہلے تیارکردہ Shacman X3000 ٹرک کی نقاب کشائی کی گئی اور فیکٹری کے بارے میں ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
براق القمۃ فیکٹری کا مقصد مقامی مصنوعات کی حمایت، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور عراقی ٹیلنٹ سے استفادہ کرنا ہے، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی عراق میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور قومی معیشت کی حمایت کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔























