گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع)کے صحن مبارک میں قرآنی محفل........

گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں نماز مغربین کے بعد صحن مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں ایک قرآنی محفل منعقد ہوئی اور اس محفل میں کہا گیا کہ ماہ رمضان قرآن کریم کی بہار کا مہینہ ہے اور اس کے علاوہ قرآن کریم کی تلاوت کا ایک اور بھی بہار کا مہینہ ہے جو ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے مہینے کے ساتھ مخصوص ہے اور وہ ماہ مبارک شعبان المعظم جو کہ خیر و عطاء کا مہینہ ہے اس مہینہ میں فصل پر بہار اور پھولوں پر جوش و فروت نظر آتا ہے اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اس فرمان کو پڑھا گیا جو فرمان امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) نے اپنے مظلوم جد سید الشھداء علیھم السلام کو مخاطب کر تے ہوئے فرمایا تھا جو کہ زیارت ناحیۃ میں موجود ہے کہ میں فرزند رسول ہوں ،سند قرآن ہوں اور امت کے لیے رہنما ہوں اور اس روحانی محفل قرآن میں بڑے بڑے قاری القراء نے شرکت کی جس میں بالترتیب قاری عادل الکربلائی،ان کے بعد کویت سے قاری عبد اللہ احمد ،مشھد مقدس ایران سے قاری سید جواد حسینی اور آخر محفل میں لبنان سے قاری عباس شرف الدین نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اس قرآنی محفل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تلاوت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا.
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: