الکفیل منرل واٹر لیبارٹری نے پانی کے تجزیئے اورٹریٹمنٹ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الکفیل فوڈ انڈسٹریز کمپنی سے منسلک الکفیل منرل واٹر لیبارٹری نے پانی کی جانچ اورٹریٹمنٹ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔

لیبارٹری میں ڈی سیلینیشن یونٹ کے سربراہ، مسٹر کرار علی نے کہا: "لیبارٹری میں کئی آلات ہیں، جن میں سب سے اہم وہ بنیادی آلہ ہے جو خام پانی کی جانچ کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس کے علاوہ ایک اور آلہ ہے جو آر او (ریورس اوسموسس) پانی کی جانچ کے لیے مختص ہے، جو پانی میں پی ایچ اور نمک کی مقدار کو ماپتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "لیبارٹری میں جدید ترین آلات نصب ہیں جو انتہائی درستگی کے ساتھ نمونوں کاتجزیہ فراہم کرتے ہیں، کیونکہ یہ آلات خام پانی میں نمک، کلورین اور دھاتوں کی مقدار کو بڑی درستگی کے ساتھ ماپتے ہیں، اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ نتائج بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: