قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے دارالحکومت بغداد میں قرآنی محفل اور قرآنی سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے دارالحکومت بغداد میں محفل قرآن اور ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پر نور قرآنی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سےدارلحکومت بغداد کے علاقےمنصورہ کے حسینیہ اہل بیت (علیہم السلام) میں منعقد کی گئی تھی کہ جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ نےشرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کیْ۔ اس پر نور محفل میں حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔
مقام مقدسہ کاظمین کےقاری اور نیشنل سینٹر فار قرآنک سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رافع العامري۔
قاری سید احمد الحلو، قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ۔
قاری حافظ حسین الغازی، قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ۔

محفل میں اس پر مسرت موقع کی مناسبت سے قصیدہ خوانی کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا کہ جس میں معروف قصیدہ خوان علی الذہبی نے اس بابرکت دن کی مناسبت سے خوبصورت اشعار اور قصیدے پڑھے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقے میں واقع حسینیہ میں(أثر القرآن الكريم في نفوس الشباب) کے عنوان سے ایک قرآنی سیمینار بھی منعقد کیا تھا کہ جس سے ڈاکٹرحامد معن الشويلي نے خطاب کیا۔

سیمینار میں عصر حاضر کے فکری و ثقافتی چیلنجز اور ان سے بچنے کے بارے میں بھی تفصیلی بات کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: