کربلا میں لگائی گئی سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش میں روضہ مبارک امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کی شرکت......

روضہ مبارک حضرت علی(ع) کا سٹال
گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں لگائی گئی کتابی نمائش میں عراق اور خارج عراق سے آئے ہوئے کتابی ادارے شرکت کر رہے ہیں، اس نمائش میں روضہ مبارک امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام بھی اپنی علمی کتابوں اور بہت سی دوسری نت نئی منشورات کے ہمراہ شریک ہے.
روضہ مبارک امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سٹال میں رکھی ہوئی کتابوں کی انفرادیت اور سٹال کے مخصوص ڈیزائن کی وجہ سے وہاں سارا دن لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی جانب سے سٹال پر آنے والے لوگوں کو مختلف قسم کے حرم سے متعلق لٹریچر اور سی ڈیز وغیرہ دی جاتی ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ اس نمائش کا انعقاد روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے صحن العقیلۃ زینب(ع) میں کیا گیا ہے۔
حضرت امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: