شعبہ تعلقات عامہکےاسکول ایکٹیویٹیز یونٹ کے حسین نعیم نے کہا، "شعبہ تعلقات عامہ کے پروگراموں کے تحت، جو عراقی اسکولوں کے طلباءکے لیے ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں، ہم نے بغداد کے جنرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ 'ثقافتی دیوار' منصوبے کے آغاز کے طریقہ کار پر بات چیت کی، جس کا مقصد طلبہ میں مذہبی اور سماجی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس منصوبے کا مقصد پیغبمر اکرم (صلى الله عليه وآله) اور اہل بیت (عليهم السلام) کی تعلیمات اور احادیث سے اخذ کردہ پیغامات کو پھیلانا ہے، تاکہ نوجوانوں میں اخلاقی، سماجی اور ثقافتی شعور پیدا کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا، ""یہ منصوبہ پہلے بابل کے اسکولوں میں شروع کیا گیا تھا، اور اب بغداد کے اسکولوں میں اس کا آغاز کیا جا رہاہے، جس کے بعد یہ بتدریج عراق کے دیگر گورنریٹس کے اسکولوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔"
اس موقع پر تیسرے رصافہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے انتظامی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قصي الركابي نے کہا، ""یہ پروگرام ایک نمایاں قدم ہے جو طلبہ کی تعلیم میں مددگار ثابت ہو گا، اور یہ روضہ مبارک اور ہمارے ڈائریکٹوریٹ کے درمیان دو سال سے زیادہ عرصے سے جاری تعاون کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ منصوبہ اہل بیت علیہم السلام کے افکارسے حاصل ہونے والی ثقافتی اور فکری اقدار کی نشر و اشاعت میں معاون ثابت ہوگا۔ "



