خیر الجود کمپنی نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول 2024 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف اقسام کی کھادیں، ڈٹرجنٹس، صابن اور جراثیم کُش مصنوعات پیش کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی خیر الجود کمپنی نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول 2024 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف اقسام کی کھادیں ، ڈٹرجنٹس، صابن اور جراثیم کُش مصنوعات پیش کر رہی ہے۔

نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول 2024 میں 8 ممالک کی 200 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، یہ فیسٹیول 19 دسمبر سے لیکر 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس نمائش میں شرکت کا مقصدعراقی معیشت کو مستحکم کرنا اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ کمپنی کی نمائش میں شرکت میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں اور فیسٹیولز میں شرکت کا تسلسل ہے۔

کمپنی کے پویلین کے انچارج حسون محمد نے کہا، "کمپنی نجف کے شہریوں کی حمایت میں نجف بین الاقوامی خریداری نمائش میں شرکت کو اہمیت دیتی ہے، اور اس نمائش میں کمپنی کی یہ پانچویں شرکت ہے۔ فیسٹیول میں کمپنی کی جانب سے نمائش میں 70 سے زیادہ مصنوعات پیش کی گئی ہیں، جن میں ڈٹرجنٹس اور جراثیم کُش مصنوعات کی وسیع رینج ( طبی، صنعتی اور گھریلو اقسام شامل ہیں) شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "کمپنی کی تمام مصنوعات پیداوار اور معیار کے لحاظ سے بین الاقوامی معیار (ISO) کے مطابق ہیں، اور عراقی شہریوں کی خدمت کے لیے مسابقتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔"

محمد نے کہا، "نمائش میں کمپنی کے پویلین میں نجف کی متعدد اعلی شخصیات اور مقامی عہدیداروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جنہوں نے نمائش میں موجود مصنوعات کے معیار کی تعریف کی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: