نور الکفیل کمپنی کینجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول 2024 میں 200 سے زائد متنوع پروڈکٹس کے ساتھ بھر پور شرکت ۔

نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول 2024 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے 200 سے زائد تنوع فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس نمائش کے لئے پیش کر رہی ہے۔
نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول 2024میں 8 ممالک کی 200 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ، یہ فیسٹیول 19 دسمبر سے لیکر 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

کمپنی کے پویلین انچارج مسٹر ثمر حامد البنا نے کہا کہ "کمپنی نے اس نمائش میں 200 سے زائد مختلف مصنوعات پیش کیں ہیں،" اور یہ بات ظاہر کی کہ "کمپنی اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی نمائشوں میں شرکت کو اہمیت دیتی ہے، اور ہم اس سے قبل بغداد اور بصرہ انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیولز میں شرکت کر چکے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "کمپنی کے پویلین کو مصنوعات کی تنوع اور ان کے اعلیٰ معیار کی بدولت، زائرین کی طرف سے بہت پذیرائی مل رہی ہے، اور یہ بھی کہا کہ "کمپنی مصنوعی اور اضافی اشیاء سے پاک قدرتی فیڈ پر انحصار کرتی ہے، جوقدرتی اور محفوظ غذائی مصنوعات کی تیاری میں معاون ہے۔"

انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت کا مقصد مقامی مصنوعات کی حمایت کرنا، ان کے معیار کو بڑھانا ہے، اور درآمد شدہ مصنوعات پر انحصار کو کم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: