الکفیل یونیورسٹی نے جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پر مسرت مناسبت پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں گیارہویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروقار تقریب کے دوران عراقی عبایا کی ملتزم 600 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر عباس رشیدالددہ، الکفیل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان، متعددفیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کے قاری علی الزبیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد عراق کے شہداء کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی۔
اس کے بعد دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا کہ جو یونیورسٹی کی تعلیمی اور اسلامی اقدار کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہے۔
یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی رہنمائی اورتعلیمی مشاورت کے سربراہ، شیخ حسام علی حسن العبیدی نے کہا، "الکفیل یونیورسٹی گزشتہ گیارہ سال سے عبایا پہننے والی طالبات کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ تقریب روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے، تاکہ سيدة نساء العالمين فاطمة الزهراء(سلام اللہ علیہا) کی تعلیمی اور تربیتی اقدار کو اجاگر کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا کہ تقریب میں مختلف کالجوں کی 600 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا، اور ہر سال عبایا کی ملتزم طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔"
معروف خطیب شیخ عبداللہ الدجیلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سيدة نساء العالمين فاطمة الزهراء (سلام اللہ علیہا) کی عظمت اور اسلام کے تحفظ اور بقاء کے لئے ان کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی۔
الکفیل یونیورسٹی اپنی طالبات میں اخلاقی اقدار اور اسلامی شناخت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اور سيدة نساء العالمين فاطمة الزهراء(سلام اللہ علیہا) کی سیرت مبارکہ کو مشعل راہ کے طور پر اپناتی ہے۔






