شعبہ پائیدار ترقی کے شیخ ہانی الربیعی نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے نہج البلاغہ کو حفظ کرنے اور اس کو سمجھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کو اپنایا ہے، کیونکہ ہم حرم مقدس سے منسلک سٹاف کو نہج البلاغہ کے خطبات اور پیغامات کے مفہوم سے آگاہ کر کے اور حفظ کر کے اس پاکیزہ جگہ سے امیر المومنین امام علی بن ابی طالب (ع) کے علم کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا، "اب ہم اس پروگرام کے تیسرے سال میں ہیں جو اراکین کو حفظ کرنے اور انہیں کتاب نہج البلاغہ کے علوم سکھانے کے لیے وقف ہے، اور نہج البلاغہ سے ہی تیار کردہ ایک خصوصی نصاب پر مشتمل ہے۔"






