یہ کانفرنس الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور ساتویں انٹرنیشنل روح النبوۃ کانفرنس (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مجمع النورين النبوّة والإمامة) کے نعرے ،اور (سيرة النور فاطمة الزهراء (عليها السلام) من أبيها إلى بنيها)کےعنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کا احیاء اور ان کی فکر اور فضائل کو متعدد تقریبات کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
اس کانفرنس میں عراق، ایران، شام، لبنان اور بحرین کی خواتین محققین شرکت کر رہی ہیں اور اس کانفرنس کی علمی کمیٹی نےعراق اور بیرونی ممالک سے 117 مقالےموصول کئے تھے کہ جن میں 39 مقالات کو منتخب کیا گیا۔
کانفرنس کا آغاز قاریہ نرجس قلندر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔اس کے بعد الکفیل دینی مدارس کی سربراہ سیدہ بشرى الكناني نے خطاب کیا۔
اس کانفرنس کے ضمن میں متعدد فکری و ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں کہ جن میں علمی کمیٹی کی جانب سے مسز زہرہ الہاشمی کی تقریر، دو فلموں (في حضرة النور مرساها) اور (صدى العفاف) کی نمائش ، مجلس عزاء کا انعقاد اور دعا توسل کی تلاوت شامل تھی۔
کانفرنس کے دوران سیدہ الزہراء (سلام اللہ علیھا) کی فکر اور تعلیمات کے بارے میں متعدد تحقیقی مقالے پیش کئے گئے، جن میں سے کچھ اہم مقالے یہ ہیں:
(قراءة في مرويات السيدة فاطمة الزهراء -عليها السلام- التاريخية والعقائدية) محققہ ڈاکٹر أمل حمودي رشيد۔
(دور السيدة الزهراء -عليها السلام- كقدوة في تعزيز الهوية وتنمية الكفاءة الذاتية لدى عينة من النساء البحرينيّات) محققہ أمّ البنين يوسف جمالي ،بحرين۔
(إيثار السيدة الزهراء -عليها السلام- ومنطلقات الأفعال بين النفس والعقل- سورة الإنسان أنموذجًا-) ڈاکٹر بان محمد عربي.











