یہ کانفرنس الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور ساتویں انٹرنیشنل روح النبوۃ کانفرنس (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مجمع النورين النبوّة والإمامة) کے نعرے ،اور (سيرة النور فاطمة الزهراء (عليها السلام) من أبيها إلى بنيها)کےعنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کا احیاء اور ان کی فکر اور فضائل کو متعدد تقریبات کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
اس سیشن کی صدارت ڈاکٹر کریمہ المدنی نے کی جبکہ ا نظامت کے فرائض ڈاکٹر انتظار عدنان العواد نے ادا کئے۔
اس ریسرچ سیشن میں تین تحقیقی مقالات پیش کئے گئے:
(قراءة في مرويات السيدة فاطمة الزهراء -عليها السلام- التاريخية والعقائدية) محققہ ڈاکٹر أمل حمودي رشيد۔
(دور السيدة الزهراء -عليها السلام- كقدوة في تعزيز الهوية وتنمية الكفاءة الذاتية لدى عينة من النساء البحرينيّات) محققہ أمّ البنين يوسف جمالي ،بحرين۔
(إيثار السيدة الزهراء -عليها السلام- ومنطلقات الأفعال بين النفس والعقل- سورة الإنسان أنموذجًا-) ڈاکٹر بان محمد عربي.






