گیارھویں بین الاقوامی ثقافتی سیمینار کا وفود امامین جوادین(ع) کی ضیافت میں۔۔۔۔۔

گیارھویں بین الاقوامی ثقافتی سیمینار کے وفود نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ امامین جوادین (ع) کے حرم اقدس کے خادموں کی طرف سے عظیم مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کیا گیا جس میں دانشوروں ،ادباء ،علماء اور رجال دین کی بڑی تعداد تھی۔
اس دورے کا مقصد عراق میں موجود مقدس مقامات کا مشاہدہ تھا نیز معاشرتی اور فکری ترقی کا مشاہدہ بیھ شامل تھا اس کے بعد اس وفود نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی قبر مبارک کے زیارت اور اعمال زیارت انجام دئیے۔
زیارت سے فارغ ہونے کے بعد ڈیزائننگ سیکشن اور سونے کے ڈیزائنگ روم میں گئے وہاں جا کر شاندار کام ہوتے ہوئے دیکھا اس کے بعد وفد جوادین کی طرف بڑھا وہاں بہت سے مخطوطات ،اہم کتابیں دیکھیں اور دیگر پراجیکٹ کا مشاہدہ کیا جیسے روضہ مبارک حضرت امام کاظم (ع) صحن مبارک کی چھت کا کام کر رہے ہیں اس دورے کے دوران روضہ مبارک کے پراجیکٹ کے اہداف و مقاصد اور اس کا قیام و انشاء کی معلومات کو سنا دورے کے آخر میں اس وفد نے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہوں نے پُر جوش انداز سے استقبال کیا۔
نیز تاریخی ،معاشرتی ،سماجی و ثقافتی امور پر روشنی ڈالی اور ترقی اور دیگر امور کی جانب بھی گفتگو کی۔ آخر میں انہوں نے اس وفد کو ہدایا پیش کئے ،دوپہر کا کھانا امام جوادین کے حرم کا کھلایا اور عزت و اکرام اور دعا و سلام کے ساتھ الوداع کیا۔ خداوند عالم ان کی زیارت کو قبول فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: