الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں کی مرکزی اختتامی تقریب کے ضمن میں 1000 سے زائد اسکاؤٹس نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں مراسم زیارت کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی ۔
تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے(أجيالٌ على خُطى الأنبياء) کے سلوگن کے تحت کیا جا رہا ہے۔ تقریب کی سرگرمیاں 27 سے 28 دسمبر 2024 تک جاری رہیں گی۔
تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید ليث الموسوی،مختلف شعبوں کے سربراہان اور عہدیداران کے علاوہ علمی و سماجی شخصیات، سرکاری وفود اور شرکاء کے والدین نے شرکت کی۔
سید حسین ریاض نے اسکاؤٹس سے حلف لیا کہ جس کے الفاظ یہ تھے: (میں وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ اور پھر وطن کے لیے اپنا فرض ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، اور لوگوں کی مدد کروں گا۔ میں اسکاؤٹ قانون کے مطابق عمل کروں گا)۔ اس کے بعد اسکاؤٹس نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت ادا کئے ۔
مرکزی اختتامی تقریب کے ضمن میں کربلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسکاؤٹ پریڈ بھی ہوگی، اس کے علاوہ عراق میں اسکاؤٹ اداروں اور روضہ مقدس کے متعدد منصوبوں کا کا دورہ اور دیگر پروگرامز بھی اس تقریب کا حصہ ہیں۔
تقریب میں مختلف عمر کے 1,000 سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کر رہے ہیں جن میں بصرہ گورنریٹ کے 325 شرکاء بھی شامل ہیں ،اس کے علاوہ 100 سے زائد مہمان نبھی ان تقریبات شرکت ہیں، جن میں وزارتوں کے نمائندے، تعلیمی شخصیات، والدین اور اسکول کے پرنسپلز ومنتظمین شامل تھے۔




















