یہ کانفرنس الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور ساتویں انٹرنیشنل روح النبوۃ فیسٹیول کے ضمن میں یہ کانفرنس (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مجمع النورين النبوّة والإمامة) کے نعرے ،اور (سيرة النور فاطمة الزهراء (عليها السلام) من أبيها إلى بنيها)کےعنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کا احیاء اور ان کی فکر اور فضائل کو متعدد تقریبات کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی سربراہ بشریٰ الکنانی نے کہا کہ "الکفیل دینی مدارس کی جانب سے ساتویں روح النبوۃ فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی علمی کانفرنس کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کا احیاء اور ان کی فکر اور فضائل کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس میں متعدد علمی تحقیقات پر گفتگو کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "ڈاکٹر بان محمد عريبي کو ان کی تحقیق (إيثار السيدة الزهراء -عليها السلام- ومنطلقات الأفعال بين النفس والعقل -سورة الإنسان أنموذجًا-) پر دوسرا انعام دیا گیا، جبکہ محققہ أمّ البنين يوسف جمالي، بحرین سے، کو ان کی انگریزی تحقیق (دور السيدة الزهراء -عليها السلام- كقدوةٍ في تعزيز الهوية وتنمية الكفاءة الذاتية لدى عيّنةٍ من النساء البحرينيات) پر تیسرا انعام دیا گیا۔ تاہم، پہلے انعام کو اس وجہ سے واپس لے لیا گیا کہ کوئی بھی تحقیق مطلوبہ معیار تک نہ پہنچ سکی۔"
محترمہ بشرٰی الکنانی نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاءالدین اور روضہ مبارک کے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور تعاون سے اس میلے کا انعقاد ممکن ہوا۔

















