روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں کی مرکزی اختتامی تقریب کے پہلے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں، کہ جن میں 1000 سے زائد اسکاؤٹ ارکان نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے(أجيالٌ على خُطى الأنبياء) کے سلوگن کے تحت کیا جا رہا ہے۔ تقریب کی سرگرمیاں 27 سے 28 دسمبر 2024 تک جاری رہیں گی۔
تقریب میں مختلف عمر کے 1,000 سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی جن میں بصرہ گورنریٹ کے 325 شرکاء بھی شامل تھے،اس کے علاوہ 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں وزارتوں کے نمائندے، تعلیمی شخصیات، والدین اور اسکول کے پرنسپلز ومنتظمین شامل تھے۔
اختتامی تقریب کے پہلے دن کی اہم سرگرمیوں میں تقریب حلف برداری ، حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کی زیارت اور کربلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اسکاؤٹ پریڈ شامل تھی۔
یہ سرگرمیاں مذہبی اقدار کو فروغ دینے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔