شعبۂ معارف نے کتاب (مضمار التراث) کی چوتھی جلد شائع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی نے کتاب "مضمار التراث" کا چوتھا حصہ شائع کر دیا ہے۔

اس کتاب کی اشاعت سے متعلقہ تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے علمی میڈیا ڈویژن ( شعبة الإعلام المعرفيّ) نے سرانجام دیا ہے، جس کا مقصد ماہ رمضان کے دوران ٹی وی میں نشر ہونے والے ثقافتی مقابلے "معارف التراث" کے سوالات کو عمومی استفادہ کے لیے کتابی صورت میں محفوظ کرنا ہے۔

کتاب کی چوتھی جلد اسلامی ثقافت اور عراقی شہروں کے تاریخی ورثے سے متعلق 450 مختلف تراثی سوالات پر مشتمل ہے، ان سوالات کو ماہرین تعلیم اور ثقافتی امور کی ایک کمیٹی نے تیار کیا ہے اور انھیں کتاب میں دس ابواب میں تقسیم کیا گيا ہے اور ہر باب کے آخر میں ان سوالات کے صحیح جوابات بھی دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ "معارف التراث" مقابلے کا پانچواں سیزن اس سال ماہ رمضان میں نشر کیا جائے گا کہ جو تیاری، شوٹنگ اور ایڈیٹنگ میں منفرد ہو گا اور لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: