الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں کی اختتامی تقریب اختتام پذیر ہو چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں کی اختتامی تقریب اختتام پذیر ہو چکی ہیے

تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے(أجيالٌ على خُطى الأنبياء) کے سلوگن کے تحت کیا گیا تھا۔ تقریب کی سرگرمیاں 27 سے 28 دسمبر 2024 تک جاری رہیں۔

شعبہ برائے فکری وثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل یاسری نے کہا: یہ تقریب الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کی اختتامی تقریب اور اس سال کی آخری سرگرمی ہے کہ جو قرآنی پروگرموں، اسکاؤٹنگ سرگرمیوں، کھیلوں اور پائیدار ترقی وغیرہ سے منسلک تقریبات پر مشتمل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں معاشرے کی خدمت کے لیے ضروری صلاحیتوں اور آگاہی کے حامل سکاؤٹس کی ٹیمیں تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں اور کیمپس کے انچارج ڈاکٹر زمان کنانی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب کے پہلے دن 1000 سے زائد سکاؤٹس نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور سکاؤٹنگ حلف اٹھایا اور کربلا کے بین الاقوامی سٹیڈیم میں سکاؤٹس کے یونٹس (الأشبال، والكشّافة، والجوّالة) نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا، "تقریب کے دوسرے دن کی سرگرمیوں میں ایک خصوصی سمپوزیم شامل تھا جس میں عالمی اور علاقائی اسکاؤٹنگ تحریک کے وژن اور اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ان سرگرمیوں کے تعلیمی و تربیتی پیغامات کو بھی اجاگر کیا گیا ۔"

تقریب کا اختتام شرکاء اور اس تقریب کے منتظمین و معاونین کو مختلف سرکاری شخصیات کی جانب سے تعریفی اسناد اور انعامات دینے سے ہوا، جن میں وزارت نوجوانان و کھیل اور وزارت تعلیم اور عراقی گورنریٹس میں جنرل ایجوکیشنل ایسوسی ایشنز اور نیشنل سکاؤٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے شامل تھے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: