روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی نے حرم مطہر سے منسلک ملازمین کے لیےمرکزی پروگرام کے دوسرے سال کے آٹھویں مہینے کے پہلے ہفتے کی سرگرمیاں مکمل کر لی ہیں۔
یہ پروگرام مسلسل دوسرے سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے تعاون سے مرکزی پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پانچ دنوں تک منعقد کیا جا تا ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کے فکری، مذہبی اور ثقافتی علم میں اضافہ کرنا ہے۔
پروگرام میں مختلف سرگرمیاں شامل ہیں جن میں تعلیمی لیکچرز، تفریحی دورے، ترقیاتی ورکشاپس، مختلف مقابلے اور مذہبی دورے شامل ہیں۔
اس پروگرام کا مقصد اراکین کی فکری اور ثقافتی سطح کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حرم مقدس کی علمی، تعلیمی، خدماتی، زرعی اور صنعتی سرگرمیوں سے
آگاہ کرنا ہے۔






