الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی طبی ٹیم نے جگر کی رگوں کی مکمل بندش میں مبتلا ایک نوجوان کا کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی طبی ٹیم نے جگر کی رگوں کی مکمل بندش میں مبتلا ایک نوجوان کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

انٹروینشنل ریڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹر علی محمد جلیل نے بتایا کہ " جگر کی رگوں کی مکمل بندش میں مبتلا ایک نوجوان کو ہسپتال لایا گیا تھا، رگوں کی بندش کی وجہ اسے جگر میں شدید درد اور پیٹ میں بہت زیادہ مقدار میں سیال جمع ہونے کے ساتھ ساتھ گردوں کی خرابی کا بھی سامنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کیس بہت پیچیدہ تھا، کیونکہ مریض اس سے پہلے بھی کئی جگہوں سے علاج کرا چکا تھا، لیکن کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑا تھا۔ اس لیے ہم نے جنرل سرجری کے ماہر ڈاکٹرمؤيد النقيب کے ساتھ ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی،"

انہوں نے بتایا کہ"کیس کے مکمل مطالعہ کے بعد، مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا، اور اب مریض تیزی سے روبہ صحت ہے، کیونکہ چند دنوں کے اندر اندر پیٹ میں جمع سیال کی سطح کم ہو گئی ہے، اور گردوں نے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے۔"

انہوں نےکہا کہ "آپریشن کی کامیابی کا دارومدار الکفیل ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجیز کی دستیابی اور مختلف طبی تخصصات کے درمیان مسلسل تعاون پر تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: