روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی پاکستان میں شیخ محسن نجفی کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)نے پاکستان میں شیخ محسن نجفی کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی الکوثر یونیورسٹی میں منعقدہ اس تعزیتی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد سمیت پاکستان اور بیرون ملک سے مختلف علمی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے نمائندےشیخ ناصر عباس نجفی نے کہا کہ "تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شیخ محسن علی نجفی کی زندگی پر ایک ویڈیو پیش کی گئی، جس میں ان کے علمی سفر کے ساتھ ساتھ ان کی دینی خدمات اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کو عام کرنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی، اس کے بعد تقریب میں شریک مختلف علماء نے تقریب سے خطاب کرتے کرتے ہوئے شیخ محسن نجفی کو ان کی علمی و دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس تقریب نے اس عظیم عالم کی اسلامی معاشرے پر گہری تاثیر کو اجاگر کیا، اور اس تقریب میں اعلی دینی قیادت کے نمائندوں، حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہم شخصیات اور مقامات مقدسہ کے نمائندوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ مرحوم عالم کے علماء اور دینی شخصیات کے ساتھ عالمی سطح پر گہرے تعلقات تھے۔"
انہوں نے کہا، "ہم نے اس تقریب میں مرحوم کی اہم صفات کو اجاگر کیا جو انہیں دینی اور سماجی میدان میں ایک مثالی شخصیت بناتی ہیں، ان کی سچائی، بلند اخلاق جس نے دلوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، عاجزی اوراللہ پر کامل بھروسہ جو ان کی زندگی کے ہر پہلو میں نمایاں تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ " وہ ہمیشہ دین کی خدمت ،علم کی اشاعت، نئی نسلوں کی تعلیم، اور اسلامی معاشرت کی ترقی کے لیے کوشاں رہے۔"

روضہ مبارک کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ "" تقریب نے شرکاء پر گہرا اثر ڈالا ، اور انہوں نے شیخ محسن علی نجفی کی علمی اور فکری وراثت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: