گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں کربلا میں لگائی گئی بین الاقوامی کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی شرکت....

گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں کربلا میں لگائی گئی بین الاقوامی کتابی نمائش میں جہاں دوسرے ممالک سے آئے ہوئے کتابی اداروں نے شرکت کی ہے اس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت بھی قابل قدر ہے۔
روضہ مبارک کے اسٹال میں 180 موضوعات پر مختلف کتابوں کو رکھا گیا ہے اور جس طرح دوسرے ممالک سے آنے والے کتابی اداروں کے اسٹال پر لوگوں کا رش نظر آ رہا ہے اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اسٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے اس سٹال میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے شائع کی گئی کتابیں، رسالے اور ہفت روزے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ مذکورہ سیکشن کے تابع کام کرنے والے بچوں کے تعلیم و تربیت کے شعبے کی طرف سے شائع ہونے والی بچوں کی کتابیں، کہانیاں اور رسالے بھی رکھے گئے ہیں.
کتابوں کی نمائش میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے متعدد کتابی اداروں اور ناشرین نے شرکت کی ہے اور ان میں سے کچھ کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے ہے عراق، لبنان، ایران، انڈیا، سعودیہ، مصر، امریکہ، انگلینڈ، ہالینڈ اور اردن سے ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا فکر و ثقافت کا سیکشن عراق اور بیرون ملک میں بے شمار نمائشوں میں پہلے بھی شرکت کر چکا ہے اور ہر دفعہ روضہ مبارک کے سٹال کو خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے.
یہ بات واضح رہے کہ اس سال 200 سے زیادہ ناشرین اور دیگر کتابی ادارے اس نمائش میں شریک ہیں اس نمائش کا انعقاد روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے صحن العقیلۃ زینب(ع) میں کیا گیا ہے کہ جہاں 2550م2 رقبہ پر اس نمائش کے لیے ہال نما خیمہ نصب کیا گیا ہے اور اس میں ہر ادارے کے لیے الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے۔
حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: