شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے طالبات لئے کے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفتر سے منسلک شعبہ خطابت برائے خواتین نے طالبات کے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا انعقاد کیا ہے، جس میں چار تعلیمی مراحل کی 225 طالبات اور البتول الرابعة کورس کی طالبات شرکت کر رہی ہیں۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ تغرید التمیمی نے کہا، "ڈویژن نے اس سمسٹر کے لیے مرتب کردہ نصاب کو مکمل کرنے کے بعد پہلے سمسٹر کے امتحانات کا انعقاد کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "تمام مضامین ک سوالیہ پرچوں کو ماہر اساتذہ کی جانب سے نہایت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ ان مضامین میں فقہ، احکام تلاوت، مراسم حسینی، منطق، فن خطابت اور تبلیغ، گرامر، عقائد، اور سيرة أهل البيت (عليهم السلام) شامل ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "شعبہ خطابت نے امتحانات کے انعقاد کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا تھا، جس میں امتحانات کے نظام الاوقات کی تیاری، سوالیہ پرچوں کی چھپائی، امتحانی کاپیوں کی تیاری، امتحانی مراکز اور ہالز کی تنظیم اور دیگر تمام امور شامل تھے تاکہ امتحانات بخوبی اور آسانی سے منعقد ہو سکیں۔"

امتحانات کا سلسلہ 16 جنوری تک جاری رہے گا، جس کے بعد دوسرے تعلیمی سمسٹر کا آغاز ہوگا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: