روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ صحن کے عملے نے امام محمد باقر علیہ السلام اور امام علی نقی علیہ السلام کے جشن میلاد کے قریب آتے ہی روضہ مبارک میں آرائش اور مظاہرِ مسرت کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ زین العابدین قریشی نے بتایا ہے کہ شعبہ کے عملے نے امام محمد باقر علیہ السلام اور امام علی نقی علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے مظاہرِ فرح ومسرت، آرائش، پھولوں کی چادروں اور بینرز کو آویزاں کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینروں اور کپڑے سے بنائے گئے آرائشی پیسز کو شعبۂ ہدایا کے سلائی اور کڑھائی ڈویژن (شعبة الخياطة والتطريز) نے تیار کیا ہے کہ جنھیں روضہ مبارک کے مختلف حصوں اور تمام داخلی راستوں پر آویزاں کیا گیا ہے۔
قریشی نے کہا کہ روضہ مبارک میں ان دینی مناسبات کو منانے کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کے علوم کی نشر واشاعت، محمدی(ص) تعلیمات کی پابندی اور عترت طاہرہ(ع) سے تمسک ہے۔










