روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ نے نجف اشرف میں اپنے طلباء کے ایک گروپ کے لیے ایک تعلیمی درس کا اہتمام کیا۔
یہ درس روضہ مبارک امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں اسلامی تعلیمی نصاب کے مطابق العمید ایجوکیشنل گروپ کے ثانوی اسکول کے طلباء کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
اس درس میں امام علی علیہ السلام کی حیات مبارکہ، ان کے شجرہ نسب، تاریخ اور اسلام میں ان کے مقام و مربتہ کے علاوہ ان کے عظیم کارناموں اور شہادت کے بارے میں تھا۔
یہ درس گروپ العمید ایجوکیشنل گروپ کے ثانوی سطح کے طلباء کے لیے مرتب کردہ نصاب کے مطابق تھا ۔




