الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک معمر خاتون کی ٹانگوں اور بازؤں کی حرکت بحال کرنے کے لئےایک پیچیدہ آپریشن کیا ہے۔
الکفیل ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر خالد سراج نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے 75 سالہ مریضہ کا ایک کامیاب آپریشن کیا ہے کہ جو ریڑھ کی ہڈی کے ٹیڑھے ہونے کے سبب ٹانگوں اور بازؤں کی حرکت سے لاچار تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خم کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغذ پر شدید دباؤ رہا جس نے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔
"یہ آپریشن گردن اور سینے کے حصے میں پیچیدہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ایریا ریڑھ کی ہڈی اور خون کی نالیوں کے لیے نہایت حساس ہے۔ لیکن اسپتال میں میڈیکل ٹیم کے وسیع تجربے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، اور مریضہ کی ٹانگوں کی حرکت مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔
