روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت منعقدہ ثقافتی مقابلہ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
انعامات وصول کرنے کے لیے فاتحین کو امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مرکزی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے، کہ جو 1 جنوری 2025ء کو مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے بیرونی صحن میں منعقد ہو گی۔
اگر کوئی فاتح اس پروگرام میں کسی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد چار دنوں کے اندر اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالی امور سے رابطہ کر سکتا ہے، اور مراجعت کے وقت اپنی شناختی دستاویزات (اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) ساتھ لانا ضروری ہے۔

