روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ ما بین الحرمین نے امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے پورے مابین الحرمین میں بینرز اور پینافلکس آویزاں کر دیئے ہیں۔
ما بین الحرمین شریفین کے ایریا میں آویزاں کیے گئے پینافلکسز پر امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کے حوالے سے مبارکباد کے پیغامات تحریر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات شعبۂ ما بین الحرمین کی طرف سے ہر امام(ع) کے جشن میلاد کو منانے اور مظاہرِ مسرت کی تنصیب کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ آئمہ اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ مذہبی، ثقافتی اور تعلیمی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔







