روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا یورپ سے آئے ہوئے وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جرمنی، دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے مغتربین اور مستبصرین پر مشتمل مرکز سیدہ زہراء(ع) کے وفد کے لیے ایک دینی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ جسام سعیدی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی میں قائم حسینیہ و مرکز سیدہ زہراء(ع) کے کو ارڈ ینیشن سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں آئے ہوئے یورپی وفد کے لیے روضہ مبارک نے ایک مکمل ثقافتی ودینی پروگرام ترتیب دیا، جس میں واقعہ کربلا کے بارے میں علمی نشست بھی شامل تھی جس میں حسینی تحریک کے مقاصد، انقلاب اور تحریک میں فرق، اور امام حسین(ع) کی قربانیوں کی بدولت خاتم النبیین(ص) سمیت تمام انبیاء و مرسلین کی جدوجہد کی بقا کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست اور دیگر سرگرمیوں کا مقصد اہل بیت(ع) کی تعلیمات اور ثقافت کا تعارف اور مغربی معاشروں تک ان کے بلند اقدار کو پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشن ڈویژن کے رکن امیر ہادی جلیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے ڈویژن نے وفد کی دینی و ثقافتی آگاہی میں اضافے کے لیے اس پروگرام کو ترتیب دینے میں مرکزی کردار ادا کیا کہ جس میں دینی و عقائدی لیکچرز اور عراق میں موجود روضات مقدسہ کی زیارت شامل ہے۔

مہمان وفد نے دنیا کے مختلف ممالک میں اہل بیت(ع) اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو بہت سراہا اور ان پر روضہ مبارک کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: