روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور نے " نحن وأزمة الاستعمار" کے نام سے نوآبادیاتی اور استعماری بحران کے بارے میں چار جلدوں پر مشتمل ایک جامع تحقیقی سلسلہ شائع کیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے اسلامک سنٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر سید ہاشم میلانی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مرکز کی طرف سے نوآبادیاتی نظام کے بارے میں اس کتاب کے شائع کرنے کا مقصد استعمار اور اس کے بعد کی صورتحال کا نظریاتی اور تحلیلی جائزہ پیش کرنا ہے، اس کے علاوہ ایشیا اور افریقہ میں 19ویں صدی سے لے کر آج تک کے تاریخی تجربات کے مطالعہ کو بھی اس سلسلہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں یورپ، امریکہ، عرب ممالک اور اسلامی دنیا کے مختلف مفکرین، محققین اور سماجیات کے ماہرین کے تحقیقی مقالات کو شامل کیا گیا ہے۔