روضہ مبارک حضرت عبتاس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے امام محمد باقر(ع) کے افکار وتعلیمات کے بارے میں (الإمام محمد الباقر -عليه السلام- إضاءات في الفكر واللغة) کے نام سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔
یہ کتاب مرکز العمید برائے تحقیق و مطالعات کی طرف سے شائع ہونے والے "کتاب العمید" سیریز کی بیسویں کتاب ہے۔ اس کتاب کو امام محمد باقر(ع) کے جشن میلاد کے موقع پر شائع کرنے کا مقصد ایک اہم تاریخی دور میں ان کی علمی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔
اس کتاب میں امام(ع) کے دور میں درپیش اہم قضایا اور مسائل کے تجزیہ پر مشتمل علمی وتحقیقی مضامین شامل ہیں کہ جو اس دور میں موجود فکری انحرافات، اموی منصوبوں، اور سماجی تقسیم جیسے فکری و سیاسی چیلنجز کا ایک تحلیلی جائزہ ہیں۔
