روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل نرسری گروپ کے عملے نے ماہ رجب کے استقبال اور امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مقدس اور اس کے اطراف کو آرائشی درختوں ،قدرتی پھولوں اور پودوں سے سجایا ہے۔
گروپ کےتزئین اور شجرکاری یونٹ کے انچارج رعد مغيمش نے کہا: "گروپ کے عملے نے ماہ رجب کے استقبال اور امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک کے صحن اطہر، مابین الحرمین اور ملحقہ سڑکوں کو آرائشی درختوں، قدرتی پھولوں اور پودوں سے سجایا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ تمام تزئین و آرائش امام محمد باقر اور امام علی نقی (علیہما السلام) کے جشن میلاد کی خوشی میں کی گئی ہے، کیونکہ یہ مقدس مناسبات اہل ایمان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، اور زائرین ان ایام سعید پر امام حسین اور ان کے بھائی ابو الفضل العباس (علیہما السلام) کو مبارکباد دینے کے لیے یہاں آتے ہیں۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ماہ رجب کے استقبال اور اقمار رجب علیہم السلام کے جشن ولادت کے پر مسرت ایام و مناسبات کو منانے کے لئے خصوصی تقاریب و جشن اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔








